افواہیں دم توڑ گئیں،نیتھن میکولم نے اپنے زندہ ہونے کے ثبوت میں سیلفی شیئر کردی

12:23 PM, 2 Dec, 2018

ویلنگٹن:سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر اور برینڈن میکولم کے بھائی نیتھن میکولم کے انتقال کی افواہیں تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اب نیتھن میکولم نے ان افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کے ثبوت میں سیلفی شیئر کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹویٹر اور فیس بک پر افواہ پھیلی کہ نیتھن میکولم پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔ جس پر نیتھن نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے یقین دلایا وہ نہ صرف زندہ بلکہ پوری طرح صحتمند بھی ہیں، انہوں نے لکھا کہ میں نہیں جانتا خبر کہاں سے آئی مگر یہ جھوٹی ہے۔


ادھر نیوزی لینڈ پلیئرز ایسویس ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہاکہ مجھ سے خبر کی تصدیق کیلئے بھارتی کرکٹرز نے بھی رابطہ کیا ،جب تک نیتھن نے میرا فون نہیں اٹھایا میرا دل تیزی سے دھڑکتا ہی رہا۔

مزیدخبریں