لاہور: نیب کی زیر حراست سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ خاوند سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔
تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرارہے تھے اور اسلام آباد میں ان کے خون کے نموں میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا، ان سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔
خیال رہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں۔