سیکولرازم کا بیان،خواجہ آصف کا بھارتی آرمی چیف کو لعنت بھرا جواب

سیکولرازم کا بیان،خواجہ آصف کا بھارتی آرمی چیف کو لعنت بھرا جواب
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے بارے ہرزہ سرائی کے بعد سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی میدان میں دبنگ انداز میں انٹری دیتے ہوئے جنرل بپن راوت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ لعنت ہے تمھارے سیکولرازم پر۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بیان دیا تھا کہ اگر پاکستان سیکولر ریاست بن جائے تو اس کے ساتھ دوستی ممکن ہے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے جو ایک نظریہ کے تحت وجود میں آئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کے کہنے پر ہمارا نظریہ تبدیل نہیں ہو گا۔

سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی آرمی چیف کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکولرازم کے چہرے کے پیچھے ہندو راج قائم ہے، کشمیر سے لیکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں اقلیتی افراد کو زندہ جلایا جاتا ہے اور بدترین برادری سسٹم جاری ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں گائے کی زندگی تو اہم ہے لیکن انسانوں کو سنگسار کیا جاتا ہے۔