پی ٹی آئی کی سابق بانی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

10:31 AM, 2 Dec, 2018

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کی سابق بانی رہنما اورپاک سرزمین پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوزیہ قصوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں میرا سفر ختم ہو گیا ہے۔

فوزیہ قصوری نے کہا کہ میں ملک کی ترقی کے لیے دعا کرتی رہوں گی اور اب آئندہ فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گی۔


فوزیہ قصوری اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما تھیں اور 24 مئی 2018 کو عام انتخابات سے قبل قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


فوزیہ قصوری تحریک انصاف کے ابتدائی لوگوں میں شمار ہوتا تھا اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا اور تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر بھی رہی تھیں۔

مزیدخبریں