بیونس آئرس : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حرکتوں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتے ہیں، کچھ ایسا ہی انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھی کیا۔ جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر کی لاابالی حرکتیں جاری رہیں، اس کو غرور کہیں لا پرواہی یا بداخلاقی کہ ڈونلڈ ٹرمپ جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے۔
ارجنٹائنی صدر کے ساتھ فوٹو سیشن سے پہلے ہی وہ سٹیج سے چلتے بنے، اس موقع پر ٹرمپ کے ہم منصب حیران پریشان کھڑے انہیں دیکتھے رہ گئے۔ایک اور موقع پر انہیں ترجمہ سننے کے لیے ائیر فون دیا گیا جس پر انہوں نے ترجمہ سننے کے بعد ائیر فون وہیں زمین پر پھینکتے ہوئے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں مجھے اچھی طرح سے ہسپانوی زبان سمجھ میں آتی ہے۔
واضح رہے کہ جی 20 ممالک کا سربراہی اجلاس بیونس آئرس کے کوسٹا سالگویرو کنونشن سینٹر میں جاری ہے، بیس ممالک کی تنظیم کا قیام1999میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادیات پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جانا اور عالمی مالیاتی مسائل پر باہمی تعاون اور معاونت سے نمٹنا ہے۔