شردھا کپور نے اپنے معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا

11:47 PM, 2 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: فلموں میں ناکامی کے باعث نامور بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا نہیں چاہتیں کہ ان کی اب کسی بھی فلم کا حال ’حسینہ پارکر‘ اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ جیسا ہو ،اسی لیے وہ اب ایک مضبوط کہانی والی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، یہاں تک کہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح اپنے کیرئیر کے گراف کو تیزی سے اوپر لے جانے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ عالیہ بھٹ اپنے فلموں کے انتخاب اور کامیابی کے باعث بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ شردھا اپنے معاوضے میں کمی کے بعد کیا عالیہ بھٹ کو ٹکر دے پائیں گی؟۔واضح رہے کہ شردھا کپورکے پاس ان دنوں کوئی فلم نہیں ہے جب کہ عالیہ بھٹ فلم ’راضی‘ کی شوٹنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

مزیدخبریں