چین اور پاکستان چار موسموں کے اسٹرٹیجک تعاون کے ساتھی ہیں: چین

چین اور پاکستان چار موسموں کے اسٹرٹیجک تعاون کے ساتھی ہیں: چین

سوچی : چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان چار موسموں کے اسٹرٹیجک تعاون کے ساتھی ہیں،چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کی چار سال سے زائد مدت میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی،چین پاکستان کے ساتھ اہم بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں موثر عملدرآمد اور پیداواری صلاحیت کے تعاون کو مستحکم طور پر آگے بڑھانا چاہتا ہے،چین شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالطرفہ اداروں اور علاقائی امور میں پاکستان کے ساتھ مشاورت اور قریبی روابط کا خواہشمند ہے۔


چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے روسی شہر سوچی میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔لی کنے کہا کہ چین اور پاکستان چار موسموں کے اسٹرٹیجک تعاون کے ساتھی ہیں۔ ہر شعبے میں باہمی تعاون کے سازگار ترقیاتی رجحان کو برقرار رکھا جارہا ہے۔چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کی چار سال سے زائد مدت میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔چین پاکستان کے ساتھ اہم بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں موثر عملدرآمد اور پیداواری صلاحیت کے حوالے سے تعاون کو مستحکم طور پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔


چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے وزرائے اعظم کے اجلاس میں پہلی مرتبہ پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔چین شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیرالطرفہ اداروں اور علاقائی امور میں پاکستان کے ساتھ مشاورت اور قریبی روابط کا خواہشمند ہے۔