پوپ فرانسس نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم پر معافی مانگ لی

09:11 PM, 2 Dec, 2017


ڈھاکہ:پوپ فرانسس نے میانمار سے بے گھر ہونے والے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر معافی مانگتے ہوئے ان کو حقوق دینے کا مطالبہ کیا اور دو روز قبل لفظ روہنگیا کہنے سے انکار کے بعد پہلی مرتبہ ڈھاکا میں ایک اجتماع میں روہنگیا کا لفظ بھی ادا کیا۔


پوپ فرانسس نے بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور ان کی دکھ بھری کہانی سنی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔انھوں نے دنیا کی بے حسی پر معذرت کرتے ہوئے انھیں روہنگیا کے نام سے مخاطب کیا۔


پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ آج خدا کی موجودگی بھی روہنگیا کہے گی۔بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے کوکس بازار میں قائم مہاجرکیمپ سے 12 مرد، 2 خواتین اور 2 کم سن لڑکیوں سمیت 16 روہنگیا افراد دارالحکومت ڈھاکا پہنچے جبکہ مہاجر کیمپ میں 6 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔

مزیدخبریں