انڈیا مسلم آبادی کیلئے اقدامات اور ان کی قدر کرے : براک اوباما

06:53 PM, 2 Dec, 2017


نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی بڑی مسلم آبادی کے فروغ کے لیے جو ان کے بقول خود کو ہندوستانی سمجھتی ہے، اقدامات کرے اور اس کی قدر کرے۔


نئی دہلی میں کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے 2015 میں اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں بھی مذہبی رواداری کی ضرورت اور عوام کے کسی بھی مذہب کو ماننے کے حق پر زور دیا تھا۔


اوباما نے اپنے اس دورے کے آخری روز بھی بھارت میں تبدیلی مذہب کے تنازع کے تناظر میں اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ سیاست داں عموما سماج کا آئینہ ہوتے ہیں لہذا بھارتی عوام کو چاہیے کہ وہ مذہبی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف بولیں اور سیاست دانوں کے ہاتھ مضبوط کریں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے اپنے رشتوں کے بارے میں کیا کہیں گے؟

مزیدخبریں