لاہور: پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا ء نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف او ر صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے دھرنے کے شر کا کو اسلام آباد بھیجا ‘(ن) لیگ خود بدترین اختلافات کا شکارہو چکی ہے ۔
ایک بیان میں شوکت بسراء نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو خطرہ صرف شریف فافیا سے ہے،حکومت اپنی دولت چھاپنے کیلئے ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سازش کے تحت عدلیہ کے کندھے پر بندق رکھ کر چلائی گئی جبکہ شہباز شرف اور راناثنا اللہ نے دھرنے کے شرکا کو اسلام آباد بھیجا کیونکہ (ن) لیگ اور خود شر یف براداران کے در میان بدترین اختلافات پیدا ہوچکے ہیں ۔