زرعی یونیورسٹی حملہ میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی

زرعی یونیورسٹی حملہ میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی

پشاور:  زرعی یونیورسٹی دہشتگرد دھماکے میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبرپلیٹ اور چیسیزنمبرجعلی نکلے،حملہ آوروں کے زیراستعمال رکشے کاچیسس نمبر ٹیمپرکرایا گیا ۔

 رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں کی زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبرپلیٹ اور چیسیزنمبرجعلی ہیں؂۔حملہ آوروں کے زیراستعمال رکشے کاچیسس نمبر ٹیمپرکرایا گیا ہے۔ حکومتی ریکارڈ کے مطابق دستاویزات میں رکشے کا اصل چیسس نمبراین اے آر79015ہے۔ جبکہ ٹیپمرنگ کیبعد چیسسز نمبراین ا ے آر86455 کیا گیا ہے۔ اسی طرح دستاویزات میں رکشیکا نمبرجی بی 5769ہے۔ اور رکشا ابراہیم کے نام پررجسٹرڈ ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی دھماکے میں 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی می حملہ آور دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطے تھے۔

مصنف کے بارے میں