دمشق: اسرائیل کی فوج کی جانب تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے،شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں واقع عسکری تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ دو میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔ اسرائیل کی فوج کی جانب تاحال اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ۔
اس سے قبل سیئریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دمشق کے مضافات میں دھماکے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ یہ حملہ مبینہ طور پر اسرائیلی میزائلوں سے کیا ہے۔سیئریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے بعد دمشق کے مضافاتی علاقے میں بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی۔اس حملے کا ہدف تاحال غیر واضع ہے لیکن اسرائیل نے اس سے پہلے بھی عسکری اڈے کو نشانہ بنایا ہے تاکہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو اسلحے کی سپلائی روکی جا سکے۔اس حملے میں اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا، جس سے فیول ٹینک اور ویئر ہاوس کو نقصان پہنچا تھا۔تاہم حکومت مخالف باغیوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میزائل حملے میں اس فوجی اڈے میں واقع حزب اللہ کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ۔