چنیوٹ: چنیوٹ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد پر اسرار طور پر اغواء کر لیے گئے, متاثرہ خاندان مدد کیلئے تھانہ سٹی چنیوٹ گیا تو پولیس نے دھکے مار کر تھانہ سے باہر نکال دیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ کمانگراں میں عدنان نامی شخص نے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر لیا. اس حوالہ سے متاثرہ خاندان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا.
احتجاج کے دوران متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہماری کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی الٹا ایس ایچ او تھانہ سٹی کو درخواست بھی گزاری پولیس نے متاثرہ خاندان کی دادرسی کی بجائے دھکے مار کر مبینہ طور پر تھانہ سے باہر نکال دیا۔ احتجاج کرنے والے متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام اس ہونے والے ظلم کیخلاف کارروائی کریں اور اغواء کار عدنان کو گرفتار کرکے ہمارے اغواء شدہ افراد کو بازیاب کروائیں۔
متاثرہ خاندان نے وزیر داخلہ اور سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔