سندھ پولیس کے افسران کا جعلی اسلحہ لائسنس اور اسناد بنانے کا انکشاف

01:17 PM, 2 Dec, 2017

کراچی: سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا جعلی اسلحہ اور اسناد بنانے کا انکشاف ہوا۔ رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 پولیس افسران سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجز کے مطابق ملزمان سے 9 مختلف ہتھیار، 18 میگزین، 140 لائسنس، 233 مختلف ڈگریاں برآمد ہوئیں۔

سرکاری اداروں کی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں جس سے جعلسازی کی جاتی تھی۔ ترجمان کے مطابق 131 جعلی مہروں میں ڈپٹی کمشنرز کراچی، وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، بینکس، یونیورسٹیز، تعلیمی بورڈز، رینجرز سپیشل ٹاسک سیل سمیت دیگر اداروں کی مہریں شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے ملزمان نے 8 ہزار جعلی لائسنس شہریوں کو بنا کر دینے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان نے 4 ہزار سے زائد جعلی تعلیمی اسناد بھی بنائیں۔ ڈی جی رینجرز نے کارروائی کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں