حافظ آباد، خون سفید ہو گیا، ماں نے 3 بچوں کو قتل کر دیا

حافظ آباد، خون سفید ہو گیا، ماں نے 3 بچوں کو قتل کر دیا

حافظ آباد: حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں سنگدل ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا چمن اجاڑ دیا۔ گھریلو حالات سے تنگ آ کر سنگدل ماں نے تیز دھار آلے سے بچوں کو قتل کر کے لاشیں نہر میں پھینک دیں۔ ملزمہ نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی نے صبح بچوں کو تیار کیا اور مجھے کہا بچوں کو گھمانے کے لئے لیکر جا رہی ہوں۔ میں مزدوری کے لئے چلا گیا وہاں مجھے واقعہ کی اطلاع ملی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو دی۔

قتل کیے گئے بچوں میں 6 سال کی زہر فاطمہ، 4 سال کا فیضان اور 2 سال کا احمد شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں