"آزاد کشمیر کے فاسٹ باولرسلمان ارشاد کی آسٹریلوی کرکٹ میں کامیابیاں جاری"

12:13 PM, 2 Dec, 2017

سڈنی :آزاد کشمیر کے فاسٹ باولر کی آسٹریلوی  کرکٹ میں  کامیابیاں جاری ہیں ۔ سلمان ارشاد نے نادرن ڈسٹرکٹ کے خلاف 5 وکٹیں لیں۔

سلمان ارشاد کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سلمان ارشاد نے گذشتہ میچ میں 8 وکٹیں لیں تھیں۔سلمان ارشاد کو آسٹریلیا میں مزید کرکٹ کیلئے کنٹریکٹس کی آفر ہونے لگیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ایک اہم ٹیم لاہور قلندرز کے ملک بھر میں کیے گئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں راولا کوٹ کے فاسٹ باﺅلر سلمان ارشاد نے تیز ترین باﺅلر کا اعزاز جیتا تھا۔  سابق ٹیسٹ کرکٹر  اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں لگائے گئے کیمپ میں آئے بیس ہزار سے زائد کھلاڑیوں میں سےسلمان ارشاد  کا انتخاب کیا تھا۔ سلمان ارشاد  نے ٹرائل کے دوران ایک سو  چوالیس کلومیٹر   کی رفتار سے باؤلنگ کرا   کے سب کو حیران کر دیا تھا،  انتخاب کے بعد لاہور قلندرز کی مینیجمنٹ نے سلمان کو آ سٹریلیا بھجوایا جہاں اس نے اپنی باؤلنگ سے دھوم مچا رکھی ہے۔

مزیدخبریں