آجکل لوگ جسمانی خوبصورتی پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، ودیا بالن

11:01 AM, 2 Dec, 2017

ممبئی: ودیا بالن کا کہنا ہے کہ آجکل لوگ جسمانی خوبصورتی پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ ظاہری خوبصورتی زیادہ معنی رکھتی ہے۔ ودیا بالن کہتی ہیں کہ جب لوگ انھیں ’موٹی‘ کہتے ہیں تو انھیں برا نہیں لگتا لیکن جب لوگ ان کے جسم پر باقاعدہ تبصرہ کرتے ہیں تو انھیں بُرا لگتا ہے۔

ودیا بالن کی ’فلم تمہاری سولو‘ گذشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے ایک ہاؤس وائف کا کردار نبھایا ہے۔

فلم میں ودیا کے بڑھے ہوئے وزن پر میڈیا اور سوشل میڈیا میں کافی باتیں ہوئی ہیں۔ حالانکہ فلم کی کافی ستائش ہوئی ہے اور خاص طور پر ودیا کی اداکاری کو بے مثال کہا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں