اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر کو بنیاد بنا کر دشمن دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اورآمد ن کو بنیاد بنا کر بھی طرح طرح کے پراپیگنڈے کرتے ہیں لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور چینی سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کیساتھ انتہائی مناسب معاہدہ ہوا ہے ، پاکستان کو منافع کی بجائے مجموعی آمدن سے حصہ ملے گا جبکہ گوادر بندرگاہ 9سال بعد منافع دینا شروع کرے گی ۔
1. ????????gets 9% income of Gwadar port & 15% of Free Zone, same as agreement with PSA. 2. ????????has a good deal as it gets share out of total income instead of total profit. Gwadar port will have profits after 9 years. 3. It is a BOT project. ????????shall have no share during operation. pic.twitter.com/a3IXAUgj9F
— Lijian Zhao (@zlj517) November 28, 2017
یادرہے کہ یہ پاکستان کو منافع کی بجائے آمدن سے ہی حصہ ملے گا کیونکہ فوری طورپر پورٹ کے آپریشنل ہونے کے باوجود بھی منافع ممکن دکھائی نہیں دیتا، بندرگاہ 9سال تک خسارے میں رہے گی لیکن پاکستان کو پھر بھی رقم ملتی رہے گی ۔