جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاک-امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے، اعزاز چوہدری

10:10 AM, 2 Dec, 2017

واشنگٹن: امریکا میں جارجیاٹیک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں اور پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے لیے پاک-امریکا تعاون ضروری ہے ساتھ ہی انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب اعزاز چوہدری نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) علاقائی منصوبہ ہے جس سے خطے کے عوام کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

اعزاز چودھری نے پاکستانی امریکی کمیونٹی اٹلانٹا کی جانب سے ظہرانے میں بھی شرکت کی اور پاک-امریکا تعلقات کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں