نئی دہلی :بھارتی بحریہ نےچھ ایٹمی آبدوزوںکی تیاری شروع کردی ،روس کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے پاس پہلے ہی دوایٹمی آبدوزیں موجود ہیں۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارتی بحریہ نےایٹمی آبدوزوں کی تیاری زور شور سے شروع کردی ہے،تیار کی جانے والی ان آب دوزوں کی تعداد 6ہو گی۔
روسی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کےپاس اس سے قبل بھی کم از کم دو ایٹمی آبدوزیں موجودہیں۔ یاد رہے بھارت اس وقت دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے ،بھارت خطے کو جنگی جنوں میں مبتلا کرنے کا مکمل ذمہ دار ہے۔