کوئٹہ: قوم پرست سیاست داں عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کےحوالےسے آج کوئٹہ میں پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ منعقد ہو گا۔ جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کوئٹہ شہر کی مختلف سڑکوں اور جلسہ گاہ میں پارٹی پرچم اور خیر مقدمی بینزر لگا دئیے گئے ہیں۔ پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدرنوازشریف بھی آج کے اس جلسہ میں شرکت کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔
پشتونخواہ میپ کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں عوام کی بھرپور شرکت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں اور شرکاء کے بیٹھنے کے لئے تقریبا تیس ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
جلسے سے پشتون خواہ ملی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ دوسری جانب متعلقہ سیکورٹی حکام کی جانب سے جلسہ کی سیکورٹی سے متعلق سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس کے ساتھ ایف سی کی بھی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ پارٹی کے رضا کار بھی سیکوٹی کے فرائض انجام دینگے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں