کینیا : دہشت گردی کے الزام میں 2 ایرانی سفارت کار گرفتار

09:36 PM, 2 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حکام نے دو ایرانی سفارت کاروں اور ان کے کینیائی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ تینوں افراد کو جس وقت پکڑا گیا تو وہ ایرانی سفارت خانے کی گاڑی میں سوار نیروبی میں اسرائیلی سفارت خانے کی تصاویر بنا رہے تھے۔

مذکورہ افراد پر دہشت گرد کارروائی کے لیے معلومات جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، عدالت میں پیش کی جانے والی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ سید نصر ابراہیمی اور عبدالحسین جولا صفاف اپنے ڈرائیور موسی کیاہ ممبوجا کے ہمراہ اسرائیلی سفارت خانے کی وڈیو بنا رہے تھے تاکہ اسے دہشت گرد کارروائی کے ارتکاب میں استعمال کیا جا سکے۔

وکیل دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں ے خود پر لگائے جانے والے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ تینوں افراد مزید پوچھ گچھ کے لیے کینیا کی انسداد دہشت گردی پولیس کے یونٹ کی حراست میں ہیں۔

عدالت میں اٹارنی جنرل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں سفارت کاروں نے دو قیدیوں سے ملاقات کی تھی جو کینیا کے حکام کے پاس دہشت گردی سے متعلق الزامات کے تحت زیر حراست ہیں۔

مزیدخبریں