انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہوا بھری گیند پر ایک میل کا فاصلہ تیز ترین رفتار سے طے کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
ایمی ٹرنر نامی 38سالہ خاتون نے اسپیس ہوپرپر بیٹھ کر ایک میل کا فاصلہ صرف 17منٹ 22سیکنڈ میں طے کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے وہاں موجود افراد نے بیحد سراہا ۔ ایمی اپنے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کی خواہاں ہے۔