برسلز: قانون نافذ کرنے والے يورپی ادارے يورو پول نے خبردار کيا ہے کہ دہشت گرد تنظيم ’اسلامک اسٹيٹ‘ يورپ ميں تازہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ يہ تنبيہ ہالينڈ کے شہر دی ہيگ ميں آج جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کی گئی ہے۔
محکمے کے انسداد دہشت گردی سے متعلق سينٹر کے مطابق شام اور عراق ميں کئی محاذوں پر شکست اور واپس آنے والے جہاديوں کے سبب مغربی يورپ ميں حملوں کا خطرہ بڑھ گيا ہے۔ يورو پول کے اندازوں کے مطابق اس وقت داعش کے درجنوں جنگجو يورپ ميں موجود ہو سکتے ہيں۔
يہ امکان بھی ظاہر کيا گيا ہے کہ يہ دہشت گرد تنظيم نئی حکمت عملی ترتيب دے رہی ہے۔ حملوں کے ليے نازک ترين ملک فرانس کو قرار ديا گيا ہے جبکہ ایسے حملے بيلجيم، ہالينڈ، جرمنی اور برطانيہ ميں بھی کيے جا سکتے ہيں۔