طرابلس ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گیا

طرابلس ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گیا

طرابلس: لیبیا کے دارالحکومت میں مختلف ملیشیا گروپوں کے درميان تصادم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جمعرات سے جاری ان جھڑپوں کو گزشتہ دو برس ميں ہونے والی تشدد کی بد ترين کارروائياں قرار ديا جا رہا ہے۔ جھڑپوں ميں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔

عينی شاہدين کے مطابق طرابلس کے جنوب مشرق ميں نصر فارسٹ نامی علاقے اور اس کے نواح ميں بھاری گولہ باری جاری ہے۔ طرابلس آج کل مختلف سیاسی اور مذہبی دھڑوں کے ایک کمزور اتحاد کے کنٹرول میں ہے اور ان کے درمیان جھڑپیں ایک معمول بنی ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں