لندن :برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایٹمی فضلے کو مصنوعی ہیرے میں بند کرکے 11ہزار سال تک چارج رہنے والی بیٹری ایجاد کرلی ۔ لندن میں یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں نے ایٹمی فضلے کو مصنوعی ہیرے میں بند کرکے 11ہزارسال سے زائد عرصے تک چارج رہنے والی بیٹری کے طور پر استعمال کرنے کا انوکھا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ بیٹری کی چارجنگ 5730 سال کے بعد آدھی ہوگی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایٹمی فضلے کا مثبت استعمال کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی اسکے علاوہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی کی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی ۔
11ہزارسال تک چارج رہنےوالی بیٹری ایجاد
بیٹری کی چارجنگ 5730 سال کے بعد آدھی ہوگی
06:34 PM, 2 Dec, 2016