اسلام اباد: عدالت عظمیٰ نے قتل کے الزام میں 11سال سے قید منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ملزم محمد انار خان کو شک کا فائدہ دے کربری کیا ۔ٹرائل کورٹ نےملزم کو سزائے موت کا حکم دیاتھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیاتھا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم کی بریت کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ملزم محمد انار خان کوبری کرنے کاحوصلہ نہیں تھا اور ایسے ہی ملزم کی ساری عمرقید میں گزرجاتی ہے اور بدقسمتی سے جھوٹے مدعی کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمے سے متعلق کہا کہ 2ایکڑ دور رہنے والے شورشرابہ سن کرموقع پرکیسے پہنچ گئے؟ گواہان نے قاتل کو جائے وقوع پر دیکھ کربھی پکڑنے کی زحمت نہیں کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ قادرآباد ضلع منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج تھا۔