پانامالیکس کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، عمران اپنے گریبان میں جھانکیں: حمزہ شہباز

05:31 PM, 2 Dec, 2016

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کےغبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔ الزام تراشی کے علاوہ پی ٹی آئی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سیاست میں اخلاقیات کی روایت کوبرقراررکھنا چاہیے۔ عدالتیں آزاد ہیں کوئی کسی کا حق سلب نہیں کر سکتا۔ مضبوط جمہوریت پاکستان کا مقدر بننے جارہی ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں جو وعدے کیے وہ 2018 تک پورے کریں گے۔ عمران خان 2018 میں قسمت آزمائی کریں۔

مزیدخبریں