بھارت نہتے انسانوں کا سرِ عام قتل کرنے سے باز نہ آیا

05:23 PM, 2 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

سری نگر: بھارت نہتے انسانوں کا سرِ عام قتل کرنے سے باز نہ آیا،مقبوضہ کشمیر میں سات بچوں کے باپ کو آزادی کا مطالبہ کرنے کے جرم میں شہید کردیا گیا۔

قابض فوج نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کے رہائشی سجاد ملک کو گولیاں مار کر شہید کردیا ۔ 19 ہفتوں کی پابندی کے بعد سری نگر میں نمازِ جمعہ باجماعت ادا کی گئی۔

میر واعظ عمر فاروق نے خطبہ دیا،نمازِ کی دائیگی کے بعد میر واعظ نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔قابض فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر سری نگر سے گرفتار کرلیا۔
بھارتی فورسز نے پلواما کے ایک گاؤں میں گھروں پر چھاپے مار کر 30 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔سوپور سمیت کئی علاقوں میں نکلنے والی آزادی ریلیوں پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسائیں جس سے کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں