لاہور: سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جماعتِ اسلامی نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دے دی اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاست میں مثبت تبدیلی لائیں۔جماعت اسلامی کے رکن پنجاب اسمبلی وسیم اختر نے کہا کہ جنرل راحیل سیاست کا چہرہ تبدیل کرنے میں ہماری مدد کریں جس طرح انہوں نے فوجی آپریشن کے ذریعے پورے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے فلور پر گفتگو کرتے وسیم اختر نے کہا کہ راحیل شریف کو دو سال بعد جماعت اسلامی میں شامل ہونا چاہیے. اس پر مسلم لیگ کے رکن اسمبلی ندیم کامران نے اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کے منشور کیخلاف ہے کیونکہ جماعت اسلامی کے ورکرز اور کارکنان گراس روٹ لیول سے اوپر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر راحیل شریف جماعتِ اسلامی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو ان کی پوزیشن کیا ہو گی؟اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال نے اس بحث کو ختم کرایا۔