اورنج ٹرین کی انجیینئرز نے حمایت کردی، عدالت کو بھی مطئمن کریں گے: ترجمان پنجاب حکومت

04:54 PM, 2 Dec, 2016

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت کو مطمئن کریں گے کہ منصوبہ ماحول اور آثار قدیمہ کے لیے نقصان دہ نہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ملک احمد خان نے کہا کہ عدالت میں کیس کی جلد سماعت کی درخواست جمع کرائی ہے۔ نیسپاک کے ماہر انجینیرز نے منصوبے کی حمایت کی ہے۔ مخالفت میں رپورٹ دینے والا آثار قدیمہ کا ماہر ہے انجینیرنہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں ایک رپورٹ منصوبے کے حق میں دوسری مخالفت میں آئی ہے۔

مزیدخبریں