ودیا بالن اور ارجن رام پال کی فلم ’کہانی ٹو‘ ریلیز

سُجے جوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ ودیا بالن اور ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

04:51 PM, 2 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اس سے قبل بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ’کہانی ‘کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کیا گیا تھا ۔سُجے جوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ ودیا بالن اور ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو قتل اور اغوا ء کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے۔

اس فلم میں ودیا اور ارجن کے علاوہ ٹوٹارائے چودھری،جگل ہنسراج اور کھراج مکرجی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ودیا بالن کی فلم’کہانی‘2012'میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کے لئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں