راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹین کور کا دورہ کیا انہیں ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے 10 کور گئے اورجوانوں کے ساتھ دن گزارا،جنرل قمر باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ اور بھارتی فائرنگ اورسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزیوں سےمتعلق رپورٹ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےجوانوں کوہردم تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل نہایت ضروری ہے، لائن آف کنٹرول پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرسے ہٹانا ہے۔ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوگا۔