کراچی سے پشاور تک ملک میں تعلیم کا انقلاب آئےگا،شہبازشریف

12:49 PM, 2 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

بہاولپور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کل کے پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے ۔ کراچی سے پشاور تک ملک میں تعلیم کا انقلاب آئےگا۔ بہاولپور میں ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اشرافیہ دھاندلی سےاپنےلئےراستےکھول لیتی ہے۔ پرویزمشرف نے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا،لیکن ماضی کا پاکستان آپ کے سامنے ہے ۔وزیراعلیٰ شہبا زشریف نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ کل کے پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے ۔تعلیم کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا مقصدطلبا کو تعلیم دلوانا ہے۔ اب کراچی سے پشاور تک ملک میں تعلیم کا انقلاب آئےگا۔

ادھر پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب اینڈوومنٹ فنڈ کے تحت پنجاب بھر میں 17 ارب روپے ذہین طلباء و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گےجبکہ ڈیڑھ لاکھ طلبا وطالبات کو وظائف بھی دیئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں