پاناما لیکس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوچکا ہے ، عمران خان

02:37 PM, 2 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کالام:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پاناما لیکس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوچکا ہے ، اقتدار میں آئے تو نوے دن میں بڑی کرپشن ختم کر دیں گے۔ نیب وزیر اعظم کو گرفتار کیوں نہیں کرتی۔چیئرمین تحریک انصاف نےکالام میں 84 میگاواٹ بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر کپتان میں ایک دم بجلی بھر گئی ،،انہوں نے نون لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کو زبانی کلامی قرار دے دیا۔

کالام میں عمران خان نے اپنے خطاب میں نیب کے چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے پہلے جیل میں ڈالنا چاہیئے اور پھر ایف بی آرکے سربراہ کو بھی جیل میں ہونا چاہیئے۔ جو ہر ماہ 25کروڑ روپے ملک سے باہر بھیجتا ہے، نیب وزیر اعظم کو کیوں نہیں پکڑتی ۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ جب بھی اقتدار میں آئے نوے دن میں بڑی کرپشن ختم کر دیں گے ۔کپتان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوچکا ہے ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم زیادہ اور خیبرپختونخوا میں کم ہو رہے ہیں  کیونکہ پنجاب پولیس کے حکام شہباز شریف کے پاؤں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔  اس موقع پر عمران خان نے اپنے رشتے دار کے لٹنے کا ذکر بھی کیا اور بولے نون لیگ میں جا کر انعام اللہ نیازی نے غلطی کی ۔

مزیدخبریں