پاک چین سرحد چارمہینوں کے لئے بند کر دی گئی

12:19 PM, 2 Dec, 2016

گلگت :پاک چین سرحد بند کردی گئ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کو شدید برف باری کے باعث بند کی گئی ہے۔ سطح سمندر سے 16 ھزار فٹ کی بلندی پر واقع سرحدی درے کو چار ماہ بعد یکم اپریل 2017 کو تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کھولا جاے گا۔

سرحد کی بندش کے دوران سرکاری ڈاک کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہر سال سرحد کو پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے سرحدی معاہدہ کے تحت بند کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں