پشاور: محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معصوم شاہ نے انکشاف کیاکہ ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری میں دودھ کے نمونوں کامعائنہ کیاگیاتودودھ میں یوریااورفارمولین کیمیکلزکی ملاوٹ پائی گئی جس کی وجہ سے جگر اور گردوں کی بیماریاں عام ہورہی ہیں۔
جیونیوز کے مطابق ڈاکٹرمعصوم شاہ کاکہناتھاکہ محکمہ لائیو سٹاک نے مختلف علاقوں سےدودھ کے نمونے حاصل کیے جس کے بعد انکشاف ہوا کہ نہ صرف ملاوٹ کی جارہی ہے بلکہ ڈیٹرجنٹ اوردیگرکیمیکلزسے مصنوعی دودھ بھی بنایاجارہاہے۔اُنہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخوا میں آنے والے دودھ کے معائنے کے لیے موٹروے،جی ٹی روڈپرچیک پوائنٹس بنائینگے تاکہ شہریوں تک پہنچنے سے قبل ہی مضر صحت دودھ پکڑاجاسکے ۔
دودھ میں یوریااورفارمولین کیمیکلزکی ملاوٹ ،مصنوعی دودھ بنائے جانے کا انکشاف
12:00 PM, 2 Dec, 2016