عمران خان آج کالام میں پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریںگے

11:01 AM, 2 Dec, 2016

پشاور : عمران خان آج پشاور جائیں گے اور کالام میں پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کالام میں 84 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سستی ترین پن بجلی کی پیداوار کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور کالام میں 84 میگاواٹ کا منصوبہ پن بجلی کے پیداواری منصوبوں میں ایک اور بڑے منصوبے کا اضافہ ہے۔پختونخوا حکومت اس سے قبل سو سے زائد منصوبے مکمل کر چکی ہے۔

مزیدخبریں