ڈیرہ بگٹی:کوہلو میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعدا د میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ڈیرہ بگٹی کو بڑی تحریب کاری اور تباہی سے بچا لیا ، لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 85گولیاں ، 1760راﺅنڈز ، 9راکٹ لانچر ، مارٹر گولہ ، 10ہینڈ گرنیڈ اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم اس دوران کوئی گرفتار عمل میں آنے کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔