رانا ثنا اللہ نے ابصار عالم کو ہوش کے ناخن لینے کی ترغیب دیدی

پنجاب اسمبلی میں رانا ثنااللہ نے پیمرا اور انصار عالم سے پرزور مطالبہ کیا کہ جو چینلز بند ہوئے ہیں اس کی سزا ان لوگوں کو ملنی چاہیے جنہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے

رانا ثنا اللہ نے ابصار عالم کو ہوش کے ناخن لینے کی ترغیب دیدی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں رانا ثنااللہ نے پیمرا اور انصار عالم سے پرزور مطالبہ کیا کہ جو چینلز بند ہوئے ہیں اس کی سزا ان لوگوں کو ملنی چاہیے جنہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لیکن جو صحافی حضرات  ہیں اور رپورٹر حضرات ہیں ان کو تحفظ دینا اور ان کے رزق کا خیال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ابصار عالم خود ایک صحافی رہا ہے اور اس نے اپنے کیرئیر کاآغاز ایک رپورٹر کے طور پر کیا ہےوہ  اس بات کی گارنٹی دے ،  پنجاب اسمبلی اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ ابصار عالم صحافیوں کی مراعات کا خیال رکھیں۔ چینلز کی سزا مالکان کو نہیں ملنی چاہیے  اور اگر اس سلسلے میں کوئی کوتاہی کی گئی تو پھر پریس گیلری میں بیٹھے صحافی جو بھی فیصلہ کریں گے ان کی مرضی پر ہم عمل کریں گے۔