اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے۔ لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں کبھی دروازے بند نہیں ہوتے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اختیارمیں کچھ نہیں ہے، قوم کو کبھی مایوسی کی طرف لے کر نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔ ہمیں چاہتے ہیں کہ ملک کی فوج اور دفاع مضبوط ہو۔
ا نہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے محمود اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی دی ہوئی ہے۔