اسلام آباد:حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پرغور کرنے لگی۔ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کوخصوصی ٹاسک دے دیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیاجائے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لیے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ لینے پر غور کیاجارہا ہے۔ ذرائع کامزید کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کوبھی اعتماد میں لیاجائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیاجارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔