اسلام آباد کی طالبات کے لیے وزارت تعلیم کا اہم قدم ، 7 اگست سے پنک بسیں چلانے کا اعلان

 اسلام آباد کی طالبات کے لیے وزارت تعلیم کا اہم قدم ، 7 اگست سے پنک بسیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد: اسلام آباد کی طالبات  کے  سفر کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔اسلام آباد کی وزارت تعلیم نے  طالبات اور خواتین اساتذہ  کے  سفر کے لیے  پنک  بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔  7اگست سے پنک بسیں  اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گی۔ 

وزارت تعلیم کے مطابق یہ پنک بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی۔  دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق  ان بسوں کی وجہ سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص پنک بسیں دستیاب ہوں گی۔

خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کے بارے میں بتایا گیا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ اور آسان نقل و حمل کے لیے وقف کی گئی بسیں تیز رفتار اور کم وقت میں بہترین سفر اور رسائی یقینی بنائیں گی۔ 


وقف شدہ بسیں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی، بہترین اور بلا تعطل سروس یقینی بنانے کے لیے مربوط نگرانی پر عمل درآمد ہوگا۔

مصنف کے بارے میں