بھڑوں کے چھتے نے  امریکہ میں ساحل پر  آئے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

07:05 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

رہوڈ آئی لینڈ:بھڑوں کے چھتے نے  امریکہ میں ساحل پر  آئے لوگوں پر دھاوا بھول دیا۔  امریکہ  میں رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر تفریح  کے لیے آئے لوگوں کا مزہ کرکرا ہوگیا ۔

ان پر  بھڑوں کےچھتے نے دھاوا بول دیا اور لوگوں کو بھاگنے پرمجبور کردیا۔ویسٹرلی کے مسکامیکٹ بیچ پر تفریح منانے کیلئے آئے شہریوں نے اس لمحے کی ویڈیو ریکارڈ کی جب ہزاروں   کی تعداد میں بھڑوں  کا چھتا نمودار ہوا۔


عینی شاہدین  میں نے کچھ نے اس واقعے کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ، اس پر لوگوں نے مختلف کمنٹس دیے ۔سوشل میڈیا پر کمنٹس  کے مطابق کچھ لوگوں نے اس کو انتہائی دلچسپ  موقع قرار دیا اور ساتھ ہی ہنسی کے ایموجز بھی شیئر کیے۔

مزیدخبریں