دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں   نےاسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ  کردیں

06:21 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں   نےاسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ  کردیں ۔ دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ  کی ہیں۔ 

اس کے باعث تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پرہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔  اسرائیل کی کارروائی سے خوفزدہ یونائیٹڈ ایئر لائنز اورڈیلٹا نے اسرائیل کیلئے تمام پروازیں منسوخ کیں۔

جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے بھی تل ابیب کیلئے فلائٹ آپریشن روک دیا ہے، اس کے علاوہ سوئس، برٹش ایئرلائنز، آسٹرین ایئرلائنز اور ایئرانڈیا نے بھی اسرائیل کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔یہ منسوخی سفارتکاروں کے ان خدشات کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ صیہونی حملوں کے بعد علاقائی جنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح  رہے اپریل میں، اسرائیل نے ایران کے ایک بھاری ڈرون اور میزائل حملے کی وجہ سے اپنی فضائی حدود کو سات گھنٹے کے لیے بند کر دیا تھا۔

مزیدخبریں