تحریک تحفظ آئین پاکستان  کا  حکومتی اتحاد سےرابطوں کافیصلہ

05:20 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپوزیشن  اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ  اپوزیشن  اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان  کا حکومتی اتحاد  سے رابطوں  کا فیصلہ کیا ہے۔

 محمود خان اچکزئی کی  جانب سے  ن لیگ اور پیپلز پارٹی  سے باضابطہ رابطہ کیاجائے گا۔نواز شریف اور آصف علی زرداری  سے مذاکرات  کے لیے آئندہ  ہفتے  رابطوں کا امکان ہے۔ 

اپوزیشن  نے  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 جماعتی اپوزيشن اتحاد بنالیا اور حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان  کیا ہے۔ ملک کی 6 اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بالادستی کیلئے ' تحریک تحفظ آئین'   کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس اپوزیشن اتحاد میں  پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،سنی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین شامل ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی تحریک کے صدر نامزد  ہیں ۔  اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کوارڈینشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں