پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قاتلانہ  حملے میں جاں بحق

04:45 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔لاہور میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں  پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کردیے گئے۔ 

 ڈاکٹر شاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں۔ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین بھی رہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا انہیں چار گولیاں لگیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق کی میت کو جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔


ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں