پی ٹی آئی کی  چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف  توہینِ عدالت کارروائی کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی  چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف  توہینِ عدالت کارروائی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی درخواست پر عدالتی حکم کے باوجود فیصلہ نہ ہونے پر  پی ٹی آئی کی  چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف  توہینِ عدالت کارروائی کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عامر مسعود مغل کی درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت کی کسی آبزرویشن کی خصوصی طور پر خلاف ورزی نہیں کی گئی، پی ٹی آئی نے سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔


جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی احتجاج کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، پی ٹی آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے 29 جولائی کو احتجاج کی درخواست پر بروقت فیصلہ نہیں کیا۔  پی ٹی آئی نے سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ عدالت کی کسی آبزرویشن کی خصوصی طور پر خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں