محکمہ ایکسائز   کا  انقلابی قدم، شہری  اب گھر بیٹھے  ٹیکس  ادا کریں  گے

 محکمہ ایکسائز   کا  انقلابی قدم، شہری  اب گھر بیٹھے  ٹیکس  ادا کریں  گے

کراچی:حکومت سندھ نے کراچی کے صارفین کوسہولت دے دی ہے ۔ شہری گھر بیٹھے   ٹیکس ادا کرسکیں گے۔    محکمہ ایکسائز اور حکومت سندھ   نے انقلابی قدم اٹھاتےہوئے  ٹیکس کے نظام کو ون لنک سے جوڑ دیا گیا ہے۔  پریمیم نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑی تبدیل کرنے کی صورت میں نیا سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا اس بارے میں کہنا ہےکہ   آن لائن نظام سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ نئے آن لائن نظام سے عوام عوام کسی بھی منٹوں میں ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ یہ محفوظ طریقہ ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔

شرجیل میمن نے شو رومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ کارڈ سے پریمیم نمبر پلیٹس کی جعل سازی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 50 نمبرز کی نیلامی ہوگی۔ پریمیم نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی بھی جلد شروع کی جائے گی۔ 200 نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں