ایس آئی ایف سی کی سفارشات کی روشنی میں وزارت آئی ٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

03:05 PM, 2 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سفارشات کی روشنی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمینیکیشن کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کا ٹیلی کام فاؤنڈیشن بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،ٹیلی کام فاونڈیشن کے ذیلی اداروں کی نج کاری کرنے کی بھی  تجویز زیر غور ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بڑے  پیمانے پر تنظیم نو  کرنے کی تجویز ہے   تاہم بورڈ نجی شعبے کے بہترماڈل   سے بات چیت کریگا،پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کی آمدنی ایک ارب تک  بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی اور یونیورسل فنڈز کام جاری رکھیں گے، اگنائٹ ٹیکنالوجی فنڈز  کو بتدریج پرائیویٹ سیکٹرکو دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ معاملات کو دیکھنے کیلیے آٹھ ممبران پہ مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں